تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:5

ٹوبہ ٹیک سنگھ: قراقرم ایکسپریس کا انجن فیل، مسافر گرمی سے بے حال

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس کا انجن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب فیل ہونے سے ٹرین تین گھنٹے تک رکی رہی۔مسافروں کے شدید احتجاج کے بعد ٹرین کو نیا انجن لگاکرروانہ کیا گیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق قراقرم ایکسپریس کراچی سے لاہور آ رہی تھی کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب انجن فیل ہوگیا اور تین گھنٹے تک ٹرین وہاں کھڑی رہی۔مسافروں نے ریلوے ٹریک اورملحقہ گوجرہ روڈ پر شدید احتجاج کیا جس سے ٹریفک معطل رہی۔ مسافروں نے ریلوے حکام کیخلاف شدید نعرے بازی کی،گرمی میں پانی ختم ہونے پر ٹرین کے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ریلوے حکام نے تین گھنٹے بعد نیا انجن لگا کر ٹرین کو لاہور کیلئے روانہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.