10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:5
خیبر پختونخوا میں ممکنہ سیلاب،نمٹنے کیلئے منصوبہ تشکیل دیدیا گیا
جنگ نیوز -
پشاور . . . . . خیبرپختونخوامیں ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاریوں پرمشتمل منصوبہ تیارکر لیا گیا ہے۔ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخواکے ڈائریکٹرجنرل شکیل قادرنے جیونیوزکوانٹرویودیتے ہوئے بتایا کہ اس سال صوبہ میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہنگامی منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے تحت ڈی سی او کے دفاترکو مرکزبناکر صورتحال سے منظم طریقے سے نمٹاجائے گا۔ اُن کا کہناتھا کہ گزشتہ سال کے سیلاب سے تجربہ حاصل کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کی خامیاں دورکی گئی ہیں اوران کی استعدادکاربڑھانے اورباہمی روابط میں اضافے کا نطام وضع کیا گیا ہے۔