تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:5

عوام کو تحفظ فراہم نہ کرنیوالوں کو حکمرانی کا حق نہیں، جماعت اسلامی

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر غفور احمد نے کہا ہے کہ اگر حکومت عوام کی تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔یہ بات پروفیسر غفوراحمد نے جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں امن مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امن مارچ نیوٹاوٴن مسجد سے نمائش چورنگی تک کیا گیا جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔امن مارچ سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر غفور احمد نے کہا کہ کراچی امن کا گہوارہ ہوا کرتا تھا اور پورے ملک سے لوگ یہاں روزگار کے لئے آتے تھے لیکن اب شہر کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔اس سے قبل امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے کہا کہ کراچی میں لاشوں کی سیاست کی جارہی ہے اور حکومت اس کی اجازت دے رہی ہے۔انہوں حکومت سے حالیہ دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والوں کو 5،5لاکھ اور زخمیوں کو 3،3لاکھ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.