تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:25

کمشنری نظام کیخلاف متحدہ عدالت جانے کا شوق پورا کر لے،پیر مظہر

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ تین سال متحدہ قومی مومنٹ کوبہت منایا اب نہیں بنائیں گے یہ بہت طویل عرصہ ہوتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ سیاسی قیمت ادا کرنے کے باوجود ہمیں امن نہیں مل سکا،یہ بات انھوں نے ادارہ نور حق کراچی میں جماعت اسلامی کے رہنماوٴں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق نے کہا کہ ہم پرانے دور والی گندی سیاست نہیں کریں گے، ایم کیو ایم کو بھی یقین دلاوٴں گا کہ جو بھی تجاویز دیں گے ان پر عمل کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری مفاہمت کی سیاست کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال کے عرصے میں اتحادیوں کے مشورہ کے بغیرکوئی قانون منظور نہیں کیا لیکن اس کے باوجود ہمیں امن نہیں ملا۔ پیرمظہر الحق نے کہا کہ ہم عوام کویقین دلاتے ہیں کہ اس عرصہ میں امن و امان کے لئے جو کچھ نہیں کر سکے اس کا بھر پور ازالہ کریں گے۔انھوں نے کہا کہ پولیس آرڈر 2002 انصاف کی راہ میں رکاوٹ تھا ۔پیپلزامن کمیٹی کافی عرصہ پہلے ختم ہو چکی ہے اور ان میں سے بہت سے لوگ پیپلز پارٹی میں آچکے ہیں۔ ایک سوا ل کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کمشنری نظام کے خلاف اتحادیوں کو عدالت جانے کاحق ہے ہم انھیں وہیں جواب دیں گے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کہاکہ شہر کی عوام نے سوا تین سال کا عرصہ بہت مشکل میں گزارا لیکن اب کراچی اور سندھ کے عوام امن چاہتے ہیں۔ انھوں نے الزام لگایا کہ کراچی میں بد امنی کے ذمہ دار ایم کیو ایم، اے این پی اور پیپلز امن کمیٹی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہر میں حالیہ پر تشدد واقعات میں ایم کیو ایم اور اے این پی برابر کے ذمہ دار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.