تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:52

نائن زیرو کی تمام ٹیلی فون لائنیں منقطع کر دی گئیں،انیس ایڈوکیٹ

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . متحدہ قومی مومنٹ کے راہنما انیس ایڈو کیٹ نے کہا ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ کے مرکز نائن زیرو کی تمام ٹیلی فون لائنیں منقطع کر دی گئی ہیں ،انہوں نے پیپکز پارٹی کی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ متحدہ مرکز پر حملے کے منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے۔متحدہ راہنما نے انکشاف کیا ہے کہ آفاق احمد سے بھی ملاقات کی گئی ہے اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے بھی ملاقات کی گئی ہے تاکہ آفاق احمد کو رہائی دلاکر کراچی میں1992کا ماحول ایک مرتبہ پھر کراچی پر تھوپنا چاہتی ہے لیکن میں یہ بات باور کرانا چاہتا ہوں یہ1992کا دور نہیں ہے۔ ایم کیو ایم کے دفاتر پر قبضہ کرانے کا منصوبہ شر مندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا ہر فرد کو یہ بات جان لینی چاہئے کہ بد معاشی سے دفاتر پر قبضہ کبھی نہیں کر سکیں گے ۔ ان تمام منصوبہ بندیوں اور اس کے بعد کی تمام صورت حال کے ذمہ دار پیپلز پارٹی ہوگی ان حرکتوں سے وہ باز آجائیں جس کے بعد ہم سندھ کی تقسیم کی جانب بڑھیں ۔انہوں نے حکومت سے کہا کہ ان کو کیا خوف ہے کہ اب تک نہ تو گورنر کا استعفیٰ اور نہ ہی وزرا کے استعفے منظور کئے گئے ۔انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ سندھ کی چیف جسٹس نے ذو الفقار مرزا سے خفیہ ملاقات کیوں کی اور وہ ان معاملات کا حصہ کیسے بنے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.