10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 21:54
ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے ورنہ کل شکوہ نہ کرنا،انیس قائم خانی
جنگ نیوز -
کراچی . .. . .. .. ایم کیوایم کے رہنما انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ ہم سندھ کے بیٹے ہیں ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے ورنہ کل شکوہ نہ کرنا۔ایم کیوایم کے رہنما انیس قائم خانی نے متحد ہ کے مرکز نائن زیرو پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے کمشنری نظام کو مسترد کردیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کے بعد ہی نائن زیرو کی ٹیلی فون لائنیں کاٹ دی گئیں۔ہمیں اطلاع ملی ہے کہ ذوالفقار مرزانے آفاق احمد سے ملاقات کی ہے۔ذوالفقار مرزا نے آفاق احمد کے ساتھ مل کر سازش تیار کی ۔وزیر اعلیٰ کہتے ہیں کہ ملاقات نہیں ہوئی جبکہ ذوالفقار مرزا کہتے ہیں کہ ملاقات ہوئی ہے۔انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیوایم کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا گیا تو یہ پاکستان کے خلاف سازش ہوگی۔انہوں نے کہاکہیہ 1992 ،1995 نہیں 2011 ہے۔ہم نے تمھیں خدا حافظ کہہ دیا ہمارا پیچھا چھوڑ دو۔سندھ اورپاکستان کیخلاف ساز ش ہورہی ہے جس کا چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیں۔انیس قائم خانی نے پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔