11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:28
پشاور:ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 2 اہلکار جاں بحق
جنگ نیوز -
پشاور. . .. . .. . پشاورکے نواحی علاقہ ارمڑ میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں دو اہلکار جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت سات دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم شدت پسندوں نے ارمڑ کیمپ کے قریب پہلے سے سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا جیسے ہی پولیس وین وہاں سے گزری تو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں گاڑی تباہ ہوگئی۔ دھماکے سے دو اہلکار جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمی افراد کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپال میں داخل کرادیا گیا ہے۔