تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:39

لاہور: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے17 سالہ نوجوان زخمی

جنگ نیوز -
لاہور. .. . .. . . . لاہور میں انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر کے قریب ڈاکووٴں نے17سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔نوجوان کی والدہ پولیس اہلکاروں کی منت سماجت کرتی رہی کہ اس کے بیٹے کو اسپتال پہنچا دو مگر وہ خاموش تماشائی بنے رہے اور نوجوان وہیں تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا۔17سالہ عمر ریاض کا پرانی انارکلی رہائشی اور فرسٹ ائیر کا طالبعلم تھا۔ اسے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووٴں نے آئی جی دفترکے قریب لوٹنے کے دوران مزاحمت پرگولیاں مار دیں۔اس کی والدہ نے بتایا کہ بیٹے کو گولیاں لگنے کی اطلاع پر وہ بھی موقع پر پہنچ گئیں ۔انہوں نے چند قدم کے فاصلے پرکھڑے سیکیورٹی اہلکاروں کی بہت منتیں کیں کہ اس کے بیٹے کو اسپتال پہنچا دو۔مگر انہوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ وہ صرف آئی جی آفس کی سکیورٹی پر تعینات ہیں جس پر اس کے بیٹے نے وہیں تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.