11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:50
روس: سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی،2افرادہلاک،102لاپتا
جنگ نیوز -
تاتارستان. ... . . .. روس میں سیاحوں کی کشتی ڈوبنے سے دو افراد ہلاک اور ایک سودولاپتا ہو گئے جبکہ چھیاسی ا فرادکوبچالیا گیا۔ روسی ایمرجنسی وزارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے وولگا میں سیاحوں سے بھراکروزشپ ڈوب گیا ہے جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دوافرادکی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک سودوافرادلاپتاہیں۔ بلغاریہ نامی کشتی میں ایک سو پچاس سیاحوں سمیت ایک سواٹھاسی افراد سوارتھے۔ حادثہ روس کے علاقے تاتارستان میں پیش آیا۔غوطہ خورلاپتاافرادکی تلاش کررہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق زندہ بچالیے جانے والے افرادکاکہنا ہے کہ حادثے کے وقت گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہورہی تھی کہ اچانک کشتی کادایاں حصہ ایک طرف کوجھک گیا اورچندمنٹ کے اندروہ ڈوب گئی۔قریب سے گزرنے والی ایک کشتی نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔روسی صدردیمتری میدیوف نے واقعے کی تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔فوری طورپرکشتی ڈوبنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔