تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:1

سندھ اور بلوچستان میں صبح سے منگل کی رات تک گیس اسٹیشن بند رہینگے

جنگ نیوز -
کراچی.. . .. .. . .کدن واری گیس فیلڈ کی بندش کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز آج بروز پیر کی صبح نو بجے سے منگل کی رات 12 بجے تک بند رہیں گے۔ یہ بات سی این جی اسٹیشنز اونرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں سی این جی ایسو سی ایشنز نے سوئی سدرن گیس کمپنی حکام سے بات چیت کے بعد پیر صبح نو بجے سے منگل رات بارہ بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ملک خدا بخش نے بتایا کہ یہ اتفاق خالصتاً کدن واری گیس فیلڈ سے متعلق ہے اور اس طرح کی کوئی اور بندش مستقل بنیاد پر کرنے کی مخالفت کی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.