11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:14
بھارت،ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد53ہو گئی
جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارت میں ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد53ہو گئی ہے۔ حادثے کے بعد ریسکیوآپریشن میں فوج نے بھی حصہ لیا۔حادثے میں ڈیڑھ سوسے زائد افرادزخمی ہیں جبکہ مرنے والے میں سوئیڈن کا ایک باشندہ بھی شامل ہے۔ دہلی سے کولکتہ جانیوالی کالکاایکسپریس کوحادثہ ریاست اترپردیش کے علاقے فتح پورمیں پیش آیا۔ٹرین کی سولہ بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 53افرادہلاک اورڈیڑھ سوسے زائدزخمی ہوگئے۔ریسکیوآپریشن میں انتظامیہ اورمقامی لوگوں کے علاوہ بھارتی ایرفورس نے بھی حصہ لیا اورہیلے کاپٹرکے ذریعے شدید زخمیوں کو کانپوراورفتح پورکیاسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔تباہ شدہ بوگیوں کوکاٹ کرلاشیں نکالی گئیں۔اترپردیش حکومت نے ہلاک ہونے والوں کے ورثا کوایک ایک لاکھ، شدیدزخمیوں کو پچاس پچاس ہزاراور دیگر زخمیوں کوپچیس پچیس ہزار روپے امداددینے کااعلان کیا ہے۔