11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:25
آزادکشمیر،حلقہ ایل اے6 سما ہنی میں پولنگ
جنگ نیوز -
مظفرآباد…چھبیس جون کو آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات کے بعد متنازع قراردیے گئے میرپورکے حلقہ ایل اے 6 سما ہنی کے 50 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہورہی ہے۔آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 6 سماہنی میں چھبیس جون کو عام انتخابات کے دوران متعدد پولنگ اسٹیشنز پر پرتشدد واقعات پیش آئے تھے۔جس کے بعد الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے پچاس پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ ملتوی کرکے گیارہ جولائی کو دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان کیا تھا۔جس پر آج حلقے کے ان پچاس انتہائی حساس قرار دیے گئے پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ جاری ہے۔اس موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام پولنگ اسٹیشنز پر بھاری تعداد میں پولیس اور ایف سی کے دستے تعینات ہیں۔حلقہ ایل اے 6 سماہنی کے پچاس پولنگ اسٹیشنز پر 29 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری علی شان سونی اور مسلم لیگ ن کے راجا محمد رزاق خان کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔