11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:25
بٹگرام میں واپڈا کے دفتر کے قریب دھماکا،10افراد زخمی
جنگ نیوز -
بٹگرام…بٹگرام میں واپڈا کے دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ دھماکے کی جگہ ایک جلسے کی تیاری کی جارہی تھی جہاں ق لیگ کے صوبائی رہنما امیر مقام نے جلسہ کرنا تھا۔