11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:25
بٹگرام میں خود کش حملہ،6افراد جاں بحق، متعدد زخمی
جنگ نیوز -
بٹگرام…بٹگرام میں واپڈا کے دفتر کے قریب خود کش حملہ ہو اہے جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دھماکے کی جگہ ایک جلسے کی تیاری کی جارہی تھی جہاں ق لیگ کے صوبائی رہنما امیر مقام نے جلسہ کرنا تھا۔سیکیورٹی کے لئے قائم ایک جگہ پر خود کش حملہ آور دوڑتا ہواآیا اور خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔