تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:36

تحریکی رہنماوٴں کی گرفتاری،ضلع میانوالی میں آج بھی شٹر ڈاوٴن

جنگ نیوز -
میانوالی…تحریک حقوق میانوالی کی اپیل پر مطالبات کی منظوری اورگرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے شہر میں آج شٹرڈاوٴن ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ میانوالی میں گزشتہ ہفتے سے ضلع کو لوڈشیڈنگ فری قرار دینے کے لیے تحریک جاری ہے،تحریک کے دوران دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ پندرہ سے زائد افراد کو پولیس نے گرفتار کرکے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے ہیں جس کے خلاف تحریک حقوق میانوالی کی اپیل پرشہر میں مکمل ہڑتال ہے اورشہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند ہیں، اورمظاہرین جہاز چوک میں تین گھنٹوں تک احتجاجی دھرنا دیا جو بعد ازاں پرامن طور پر ختم کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.