تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:36

خیبر پختونخواہ:دریاؤں میں طغیانی،حکومتی انتظامات ناقص

اے آر وائی - پشاور : خیبر پختونخواہ میں دریائے سندھ،دریائے کابل اور دریائے سوات میں طغیانی ہے،جبکہ مقامی افراد کے مطابق دریاؤں کے کنارے بند کمزورہیں ،لیکن حکومت غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے۔



خیبر پختونخواہ میں دریائے سندھ،کابل اور سوات میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے،ڈیرہ اسماعیل خان کےمضافات میں کچے کے علاقے میں جھوک موہانہ کے مقام پر زمین کا کٹاؤجاری ہے اور کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔صوبے کے شمالی علاقوں چارسدہ اورنوشہرہ میں دریائے کابل اور سوات میں پانی کی سطح بلندہورہی ہے اور مقامی افرادکے مطابق ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات میں حکومت غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.