11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:27
بٹ گرام: واپڈآ فس کے قریب دھماکا 5 افراد ہلاک
اے آر وائی - بٹ گرام: بٹ گرام میں واپڈا آفس کے قریب مسلم لیگ ق کے جلسے سے قبل خودکش حملے کے نتیجے میں پانچ افراد شہید اور دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جلسے سے مسلم لیگ ق کے رہنما امیر مقام نے خطاب کرنا تھا۔
دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔عینی شاہدین کے مطابق روکے جانے پر خودکش حملہ آور نے خود کو اڑالیا۔بٹ گرام میں بجلی کئی روز سے معطل تھی۔