تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:21

ہالی ووڈ فلم ٹرانسفارمرز، ’ڈارک آف دا مون کی حکمرانی

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…امریکی باکس آفس پر لگاتار دوسرے ہفتے بھی ٹرانسفارمرز، ’ڈارک آف دا مون‘ کے روبوٹس نے تہلکہ مچارکھاہے۔ میگابجٹ کی تھری ڈی ایکشن فلم امریکا اور کینیڈا کے شائقین کے ساتھ دنیابھرسے پسندیدگی کی سند حاصل کررہی ہے۔ ایکشن سے بھر پور مناظر اور اسپیشل ایفکٹس نے فلم کی کامیابی میں اہم کردار اداکیاہے۔ٹرانسفارمرز،’ ڈارک آف دا مون‘ نے ریلیزکے دو ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں پچپن کروڑ اکیاسی لاکھ ڈالرز تک کا بزنس کرلیاہے۔توقع کی جارہی ہے کہ یہ فلم موسم گرما کی بلاک بسٹر فلموں میں شامل ہوجائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.