تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:3

سندھ میں کمشنری نظام کے تحت نئی ضلعی حد بندی کا اعلان

اے آر وائی - کراچی: کمشنری نظام کی بحالی کے بعد سندھ وزیر اعلیٰ ہاوٴس نے کراچی،حیدرآباد ، سکھر،میرپور خاص اور لاڑکانہ ڈویژن کی دوہزار ایک سے قبل کی ضلعی حدبندی بحال کردی۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ نے کمشنری نظام کی بحالی کو عدالتوں میں چیلنج کرنے،پارلیمنٹ میں اس فیصلے کیخلاف آوازاٹھانے اورعوامی رابطہ مہم شروع کرنے کااعلان کیا ہے۔



حکومت سندھ کے اعلان کے مطابق کراچی ڈویژن ضلع جنوبی،شرقی،غربی،وسطی اور ملیر پر مشتمل ہوگا۔ حیدرآباد ڈویژن میں دادو،ٹھٹھہ،بدین ،جامشورو،مٹیاری،ٹنڈومحمد خان اور ٹنڈو الہ یار شامل ہوں گے۔



سکھرڈویژن خیرپور، گھوٹکی، نوشہروفیروزاور بینظیرآباد پر مشتمل ہوگا۔ اسی طرح میرپورخاص ڈویژن،لاڑکانہ ڈویژن کی بھی لوکل گورنمنٹ دوہزار ایک سے قبل کی حیثیت بحال کردی گئی ہے۔



وزیر اعلیٰ سندھ نے محمد حسین سید کو کمشنر کراچی نامزد کردیا ہے۔پانچوں ڈویژنز میں موجود ڈی سی اوز کو کمشنر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.