11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:44
ٹنڈومحمد خان ،حیدرآباد کی سابقہ حیثیت بحال کرنے کیخلاف شٹرڈاوٴن
جنگ نیوز -
ٹنڈومحمد خان …حیدرآباد کی سابقہ حیثیت بحال کرنے کے خلاف ٹنڈومحمد خان شہر میں آج شٹرڈاوٴن ہے۔حیدرآباد کی سابقہ حیثیت بحال کرنے اور ٹنڈو محمد خان کی ضلع کی حیثیت ختم کرنے کے خلاف شہریوں کی جانب سے مکمل شٹرڈاوٴن کی جارہی ہے اور تمام کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ضلع ٹنڈومحمد خان کی حیثیت ختم کرکے عوام کے ساتھ نانصافی کی گئی ہے جس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں انہوں نے کیا کہ جب تک ضلع کی حیثیت بحال نہیں ہوتی احتجاج جاری رہے گا۔