تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:44

بٹ گرام میں امیر مقام کے جلسے سے قبل خود کش حملہ،7افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
بٹ گرام …بٹ گرام میں مسلم لیگ ق کے جلسہ گاہ کے قریب دھماکے سے 7 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔ آٹھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر امیر مقام کے جلسہ گاہ کے دروازے پر دھماکہ ہوا جس سے دو پولیس اہلکاروں سمیت7 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد بھگدرڑ مچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹرز کے مطابق آٹھ زخمیوں کے حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا اور سیکیورٹی مزید بڑھادی۔ مسلم لیگ ق کے ترجمان کے مطابق امیر مقام جلسے گاہ سے کچھ فاصلے پر تھے کہ یہ دھماکہ ہوا۔ پولیس کو دھماکے کی جگہ سے مبینہ حملہ آور کی ٹانگ بھی ملی ہے۔ امیر مقام کے مطابق مرنے والے ان کے حمایتی ہیں اور اس طرح کی کارروائیوں سے انہیں نہیں ڈرایا جاسکتا ہے تاہم اب جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.