11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:6
بیمار کتے کی تیمارداری کرنے والی پُرخلوص بلی
جنگ نیوز -
نیویارک…بلی اور کتے کی دشمنی کی داستانیں تو کئی بار سامنے آئی ہیں لیکن آج ہم آپ کو ان کی بے لوث محبت کے جلوے دکھاتے ہیں۔ ایک ہی گھر میں رہائش پذیر Veteنامی کتے اورWinstonنامی بلی میں گہری دوستی ہے۔گذشتہ دنوں گھاس کی الرجی کا شکار ہوکر یہ کتا مویشیوں کے ڈاکٹر کے پاس پہنچا توانہوں نے اسے خاص ادویات اور انجکشن لگادےئے۔ ڈاکٹر کے پاس سے واپس آکر یہ کتا اپنے کاؤچ پر نڈھال پڑا ہوا ہے جبکہ دوسری جانب اس کی پُر خلوص دوست یہ بلی اسے سہلاتی اور اس کی تیمارداری میں مصروف نظر آرہی ہے۔ انتہائی پیارو محبت سے اپنے دوست کی عیادت و تیمارداری کرتی اس بلی کی وڈیو آن لائن تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔مذکورہ ویڈیو میں سے ایک منتخب تصویر یہاں بھی دی گئی ہے۔