11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:25
سری لنکن ٹیم پر حملے کے ملزم ملک اسحق کی سپریم کورٹ سے ضمانت منظور
جنگ نیوز -
لاہور…سپریم کورٹ نے سری لنکن ٹیم پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کی ضمانت منظور کر لی۔لاہور ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد کئے جانے کے خلاف ملک اسحاق نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، جس کی سماعت جسٹس ایم اے شاہد صدیقی نے سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں کی۔ ملک اسحاق پر الزام تھا کہ انہوں نے جیل میں بیٹھ کر سری لنکن ٹیم پر حملے کی منصوبہ بندی کی۔ وکیل صفائی کے مطابق استغاثہ ملک اسحاق پر الزام ثابت نہیں کرسکی جس پر سپریم کورٹ نے ان کی ضمات منظور کرتے ہوئے پانچ پانچ لاکھ روپے کے دو مچلکے داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کالعدم انتہا پسند تنظیم کے سربراہ ملک اسحاق سری لنکن ٹیم پر حملے سے بہت پہلے کے جیل میں ہیں۔