تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:36

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم راولپنڈی،گوجرانوالہ،ہزارہ ڈویڑن،کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرگودھا، راولپنڈی، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بھکر میں 13 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ میانوالی،راولاکوٹ3،جہلم،مظفرآباد اور دیر میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.