تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:47

سندھ میں 879پولیس افسران کی ترقیاں واپس لینے کا حکم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے سندھ میں بغیر میرٹ ترقی پانے والے 8 سو 79 پولیس آفیسرز کو 7 روز میں واپس پرانے رینکس پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جسٹس جاویداقبال اور جسٹس غلام ربانی پر مشتمل عدالتی بنچ نے پولیس کے شولڈرپرموشن ایشو پر ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران صوبائی اور وفاقی پولیس کے آئی جیز کو طلب کررکھا تھا، ججز نے ریمارکس میں کہا کہ سندھ میں محکمہ پولیس کے حالات مخدوش ہیں اور ان حالات میں وہاں 879 شولڈر پروموشن آفیسرز کی موجودگی خطرے کی علامت ہے ، عدالت نے خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں پولیس آفیسرز کی کمی کیایشو پر سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن سے کل رپورٹ طلب کرلی ہے ، عدالت کو بتایا گیا کہ پنجاب میں 47 ایس پیز اور 32 اسنپکٹرز کی ترقی واپس لے لی گئی ہے،بعد میں کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.