تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:47

پریانکا اور سنجے کنگ خان کی فلم’ را1 ‘ میں بطور مہمان اداکارکاسٹ

جنگ نیوز -
ممبئی…بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان کی سائنس فکشن فلم RA Oneکا شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں جو 26اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔ تاہم اس فلم کے حوالے سے تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ اب RA Oneمیں شائقین شاہ رخ اور کرینہ کے ساتھ ساتھ پریانکا چوپڑا اور سنجے دت کو بھی دیکھیں گے جنہیں اس فلم میں مہمان اداکار کی حیثیت سے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔شاہ رخ کے لیے بڑے بھائی کی حیثیت رکھنے والے سنجے دت جہاں فلم میں چند اعلیٰ درجے کے ایکشن مناظر عکسبند کروائیں گے وہیں بحیثیت دوست پریانکا سے شاہ رخ نے چند رومانٹک اور اسٹنٹس سے بھرپور سین کروانے کا ارادہ کیا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ شاہ رخ کی فلم RA Oneمیں ان دونوں اداکاروں کی انٹری فلم کے لیے کس طرح فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.