تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:10

کراچی میں ایم کیو ایم کو بھی ساتھ رکھنا چاہتے ہیں،رحمن ملک

جنگ نیوز -
کراچی…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہناہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے ٹیلی فون تیکنیکی خرابی کے باعث بند ہوئے کراچی میں کرائسز مینجمنٹ سیل میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ مجھے ہدایت ہے کہ کراچی میں امن بحال کرنے کے ساتھ ایم کیو ایم کو ساتھ لے کر چلنا ہے انھوں نے کہا کہ کمشنری نظام باقی سارے صوبوں میں بھی نافذ کیا گیا ہے۔۔اگر اس پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلافات ہیں تو مسئلہ کو بیٹھ کر بات چیت سے حل کیا جاسکتاہے۔ انھو ں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل حکومت کا ادارہ نہیں، کوئی بھی اس کو ٹیلے فون بند کرنیکا حکم نہیں دے سکتا،اور حکومت نے کسی کے کنکشن نہیں کاٹے، ایم کیو ایم کے دوستوں کو غلط فہمی ہوئی ہے، ایم کیو ایم نے ہمارے مشکل وقت میں ساتھ دیا، ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہیں کرینگے، نائن زیرو کے ٹیلے فون تکنیکی وجہ سے خراب ہوئے، ایم کیو ایم والے چاہیں تو اپنے انجنیئرز سے چیک کرواسکتے ہیں، امن وامان کی صورتحال سے متعلق انھوں نے کہا کہ جو بھی دہشت گردی کرے گا وہ طالبان کی مدد ہوگی ،جو بھی غیر قانونی اسلحہ چلائے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی کراچی میں ایف سی اور رینجرز کے 500 اہلکار پہنچ جائیں گے ، جیو نیوز کے رپورٹر شعیب برنی پر ذوالفقار مرزا کے حملے سے متعلق سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے میڈیا کو ہمارا اور ہمیں میڈیا کا ، میڈیا میں سے کچھ لوگ تلی لگانے کا کام کرتے ہیں ،انھوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کے عوام کی مدد کے لئے صدر اور وزیر اعظم سے بات کرونگا،ایم کیو ایم سے بات کرنے کیلئے ہر جگہ جانے کیلئے تیار ہوں ، اس وقت پاکستان کی سالمیت زیادہ ضروری ہیانھوں نے کہا کہ کمشنری نظام کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیئے ،کمشنری نظام باقی سارے صوبوں میں بھی نافذ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.