11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:39
ٹھٹھہ ، خیر پور: کمشنری نظام کی بحالی کے جشن میں ریلیاں منعقد
جنگ نیوز -
ٹھٹھہ…کمشنر ی نظام کی بحالی کی خوشی میں پیپلزپارٹی کی ٹھٹھہ اور خیرپور میں جشن ریلیاں نکالی گئی۔خوشی میں ہوائی فائرنگ کی گئی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ادھر حیدرآباد کی سابقہ حیثیت بحال کرنے اور ٹنڈو محمد خان کی ضلع کی حیثیت ختم کرنے کے خلاف ٹنڈومحمد خان شہر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔خیرپور میں کمشنر ی نظام کی بحالی کی خوشی میں پیپلزپارٹی کی جشن ریلی نکالی گئی اس موقع پر ہوائی فائرنگ کی گئی اورمٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ریلی کی قیادت پیپلزپارٹی خیرپورکے صدر محمد صالح انصاری نی کی ،ریلی میں خواتین کی بڑی تعدادبھی شریک ہوئی۔ٹھٹھہ میں بھی کمشنری نظام کی بحالی کی خوشی میں رکن صوبائی اسمبلی صادق علی میمن اور امتیازقریشی کی قیادت میں شہر میں ریلی نکالی گئی اورمٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر کارکن خوشی میں نعرہ لگاتے رہے۔دوسری جانب حیدرآباد کی سابقہ حیثیت بحال کرنے اور ٹنڈو محمد خان کی ضلع کی حیثیت ختم کرنے کے خلاف ٹنڈومحمد خان کے شہریوں کی جانب سے مکمل شٹرڈاوٴن کی جارہی ہے اور تمام کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ضلع ٹنڈومحمد خان کی حیثیت ختم کرکے عوام کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے جس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں انہوں نے کیا کہ جب تک ضلع کی حیثیت بحال نہیں ہوتی احتجاج جاری رہے گا۔