تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:31

کراچی میں امن کیلئے اقدامات،اے این پی کا خیرمقدم

اے آر وائی - کراچی: اے این پی نے کراچی میں امن کے لئے کئے گئے اقدامات اوردہشت گردی کی عدالتوں میں اسامیوں کو جلد پر کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اے این پی کے ایک وفد کی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے جس میں کراچی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اے این پی کے وفد میں شاہی سید، جمیلہ گیلانی ،زاہد خان اور دوسرے لیڈر شامل تھے۔



اے این پی کے وفد نے کراچی میں امن کے لئے اقدامات کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ مقامی انتظامیہ کو ذمہ داری دینے سے حالات بہتر ہوں گے۔ اے این پی کے وفد نے کہا کہ ان کی پارٹی نے دہشت گردی کی عدالتوں میں اسامیوں کی جلد پر کرنے کو سراہا۔ صدر مملکت نے ملاقات میں کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور حکومت تمام اہم فیصلوں میں تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.