تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:12

کراچی میں امن کےلئے ایم کیو ایم کو ساتھ رکھیں گے،رحمن ملک

اے آر وائی - کراچی: وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ کٹی پہاڑی کے علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ، ہر گھر میں مورچے بنے ہوئے ہیں۔ کراچی میں رحمن ملک نے نیشنل کرائسس منیجمنٹ سیل کے اجلاس کی صدارت کی۔انہیں کراچی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔



رحمن ملک نے متعلقہ حکام کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے فون کاٹے جانے کی تحقیقات کی ہدایت کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج پانچ سو ایف سی اہلکار کراچی پہنچ جائیں گے۔



رحمن ملک کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ تعاون کیلئے دروازے کھلے ہیں۔ کراچی میں امن کی بحالی کے ساتھ ایم کیو ایم کو بھی ساتھ رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت کمشنری نظام کی بحالی ضروری تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.