تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:39

سرفراز قتل کیس: اہلکاروں کا اسلحہ اور موبائل واپس کرنے کی استدعا مسترد

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سرفراز شاہ قتل کیس میں رینجرز کی جانب سے اہلکاورں کی رائفلیں اور موبائل وین واپس کرنے کی استدعامستردکردی۔درخواست میں کہاگیا تھا کہ تفتیشی افسر نے قتل میں استعمال ہونے والی گن کے علاوہ وہ بندوقیں بھی مال مقدمہ میں شامل کردی ہیں جودوسرے اہلکاروں کے پاس تھیں۔اس کے علاوہ وہ موبائل وین بھی پولیس کے قبضے میں ہے جو اہلکاروں کو لانے لے جانے کیلئے استعمال ہورہی تھی،انہیں واپس کردیاجائے۔آج سماعت شروع ہوئی تودرخواست گزارمیجراشفاق حاضر نہیں تھے جس پر ان کی درخواست مسترد کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.