11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:39
بھارتی خواتین کی قید،ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سفارت خانے سے رابطے کی ہدایت
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کوٹ لکھپت جیل میں قید دو بھارتی خواتین کے معاملے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارتی سفارت خانے سے رابطہ کر کے عدالت کو آگاہ کریں۔لاہور ہائی کورٹ میں از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ بھارتی قید خواتین نے چیف جسٹس کو خط لکھا تھا کہ انہیں صرف اس لئے رہا نہیں کیا جا رہا کہ وہ بھارتی شہری ہیں۔ سماعت کے دوران کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو بتایا کہ دونوں بھاتی خواتین کو منشیات کے مقدمہ میں ڈیڑھ سال قید کی سزا ہوئی تھی جو ختم ہوچکی ہے۔ ان کی رہائی کا معاملہ ریویو بورڈ کے سامنے زیر التوا ہے۔ ان خواتین کے بارے میں بھارتی سفارت خانے سے رابطہ کیا گیا تھا مگر انہوں نے جواب نہیں دیا۔ عدالت نے کیس پر کارروائی بارہ اگست تک ملتوی کر دی۔