تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:39

جیکب آباد :نامعلوم مسلح افراد نے ڈاکٹرپورن مل کو قتل کردیا

جنگ نیوز -
جیکب آباد …جیکب آباد کے سٹی تھانے کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں زبردستی داخل ہوکر معروف ڈاکٹر پورن مل کو قتل کردیا۔واقعہ گزشتہ شب اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے اولڈ میونسپل روڈ پر قائم ڈاکٹر پورن مل کے گھر میں زبردستی داخل ہوکر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکر ڈاکٹر پورن مل موقع پر ہی ہلاک جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ مقتول ڈاکٹر پورن مل کے بھائی تھانور مل نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈاکٹر پورن مل گھر میں اکیلے رہتے تھے ،نور مل نے بتایا کہ وہ کاروباری طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ورثاء کی نشاندہی پر ڈاکٹر کے قتل میں ملوث ایک مبینہ ملازم اور جنریٹر ٹھیک کرنے والے ٹیکنیشن کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.