تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:13

فاٹا میں میں3ہزار غیرملکی جنگجو موجود ہیں،فضل کریم خٹک

جنگ نیوز -
پشاور...قبائلی علاقوں میں تین ہزار کے قریب غیرملکی جنگجو موجود ہیں۔اس کا انکشاف ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا فضل کریم خٹک نے جیونیوز سے گفتگومیں کیا۔انہوں نے بتایا کہ غیرملکی جنگجووں میں عرب ،وسطی ایشیائی اور افغان قومیتوں کے افراد شامل ہیں۔فضل کریم خٹک کے مطابق غیر ملکی جنگجووں کی توجہ کا مرکز شمالی وزیرستان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مہمند اور باجوڑ ایجنسیاں کلیئر ہوچکے ہیں اور آئی ڈی پیز کی واپسی کاعمل جاری ہے۔ جبکہ جنوبی وزیر ستان کے محسود علاقے کے آئی ڈی پیز بھی واپس جارہے ہیں۔فضل کریم خٹک نے بتایا کہ کرم ایجنسی میں آپریشن کے باعث مقامی لوگ نقل مکانی کررہے ہیں جن کے لئے کیمپ قائم کئے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.