11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:58
سندھ میں پانچ نئے ڈویژن پر کمشنر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن
اے آر وائی - کراچی : سندھ حکومت نے سندھ میں پانچ نئے ڈویژن پر متعلقہ ڈی سی اوز کو کمشنر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق کراچی میں محمد حسین سید ، حیدرآباد میں آفتاب کھتری ، سکھر میں انعام اللہ دھاریجو ،لاڑکانہ میں علیم لاشاری ،میرپورخاص کے غلام حسین میمن کمشنر ہونگے ۔ اسی طرح ای ڈی او ریونیو حیدرآباد ،لاڑکانہ ،سکھر اور میرپورخاص کو ان ضلاع میں ڈپٹی کمیشنر تعینات کردیا گیا ہے ۔