تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:13

لاہور :سبزی منڈی کی منتقلی کیخلاف احتجاج ،100افراد گرفتار

جنگ نیوز -
لاہور...لاہور میں کوٹ لکھپت سبزی منڈی کی منتقلی کے خلاف احتجاج کرنے و الے سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈی سی او لاہور احد چیمہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سبزی منڈی کی منتقلی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی آڑھتیوں کی مشاورت سے منتقل کی گئی تھی اوربڑی تعداد میں آڑھتی منتقل ہو چکے ہیں جبکہ ہنگامہ مفادپرست ٹولے نے کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.