11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:13
کے ایس ای میں مندی،انڈیکس میں98پوائنٹس کم،12291پر بند
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے وار کاروبار کے آغاز پر مندی رہی اور انڈیکس 12 ہزار تین سوپوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔ پیر کو کاروبار کا آغاز منفی ہوا اور شہر کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال اور بدلتے ہوئے سیاسی ماحول کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے شیئرز کی فروخت کو ترجیح دی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 98پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار 291پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم3 کروڑ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام پیس پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت5 پیسے کمی کے بعد2 روپے18 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس58 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار731 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں دباوٴ کی یہ کیفیت مزید ایک دو روز برقرار رہ سکتی ہے۔