تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:24

خواب دیکھا ہے کہ ایم کیوایم کے ساتھ ڈیڈلاک ختم ہوگیا، منظور وسان

جنگ نیوز -
کراچی...وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ہماراڈیڈلاک ختم ہوگیا ہے اور وہ ہمارے ساتھ ہیں ،میرے حلقے کے لوگ جانتے ہیں میں جو خواب دیکھتا ہوں اس کی تعبیر درست ہوتی ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں جیو نیوز سے خصوصی بات بات چیت کرتے ہوئے کہی منظور وسان کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن سازش کے تحت خراب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ،ایک علاقے میں امن قائم کیا تو دوسری جگہ کے حالات خراب کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے ایم کیو ایم ، اے این پی، سنی تحریک جماعت اسلامی سمیت تمام جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ امن کی بحالی کے لئے حکومت کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہ کہ کراچی کا امن خراب کرنے میں غیر ملکی عناصر سمیت لینڈ مافیا، ڈرگ مافیا، اسلحہ مافیا سرگرم ہیں اس کی سرکوبی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ کی بڑی جماعت ہے جبکہ ایم کیو ایم کراچی کی بڑی جماعت ہے ان کا احترام کرتے ہیں وہ بھی امن کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔ منظور وسان نے کہا کہ ایم کیو ایم والے ہمارے بھائی ہیں۔ ایم کیو ایم سے 1988 سے تعلقات ہیں گھر میں بڑے چھوٹے بھائیوں میں ناراضگی ہوجاتی ہے، ناراضگی دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم استعفے منظور کرنے کی بات کررہی ہے ہمیں کوئی جلدی نہیں ہم انہیں منا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمشنری نظام سے کوئی تقسیم نہیں ہورہی۔ کراچی میں تمام قومیتیں آباد ہیں یہ منی نہیں بلکہ پورا پاکستان ہے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا سنجیدہ اور پڑھا لکھا طبقہ بھی کمشنری نظام کی بحالی چاہتا ہے۔ منظور وسان کے مطابق پولیس آرڈیننس میں تمام اختیارات پولیس افسران کو تھے امن و مان کی خراب صورتحال پر ساری ذمہ داری وزیر داخلہ پر ڈالی جاتی تھی جبکہ اب کمشنری نظام کے تحت کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ایس جی ایم ہونگے تو قانون کی بہتر انداز سے عمل داری ہوگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.