11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:24
کشمیری عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کو تسلیم نہیں کرینگے، سردارصدیق
جنگ نیوز -
پیرس...رضا چوہدری…مسلم کانفرنس یورپ کے صدر سردار صدیق نے کہا کہ آزادکشمیر کے حالیہ انتخابات میں کشمیری عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکے کو ہر گز تسلیم نہیں کریں گے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مسلم کانفرنس کی پیٹ میں چھرا گھونپا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کا بھر پور فائدہ حاصل کرکے کشمیر عوام کے مینڈیٹ کو چھینا ہے، یہ انتخابات نہیں بلکہ ریاستی تشخص کو پامال کرنے کی سازش تھی جس نے’ کشمیر بنے گا پاکستان ‘کے مشن کو سخت دھچکا لگایا ہے۔جنگ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ حقیقت یہ ہے آزاکشمیر کے عوام چوروں لُٹیروں سے تنگ آچکے ہیں ،ایک جاتا ہے تو دوسرا آجاتا ہے، گذشتہ اسمبلی میں آپ نے یہ تماشہ دیکھ لیا ہے اور بعد ازں انتخابات کے موقع پر جو کچھ ہوا س سے ثابت ہوا ہے کہ سیاسی لیڈروں نے ماضی سے سبق حاصل نہیں کیا ۔آزادکشمیر میں مسلم لیگ (ن) مستردلوگوں کا ٹولہ ہے جس نے فرینڈلی اپوزیشن کی طرح آزادکشمیر میں بھی مسلم کانفرنس کو محدود کرنے کی بھرپورکوشش کی مگر کشمیر کے غیور عوام نے ان کو ناکام بنا دیا اور پاکستان پیپلزپارٹی نے اس سے فائدہ حاصل کرنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا مگر یہ سب کچھ وقتی ہے۔