11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:35
کراچی میں ہونیوالا ایم کیوایم کاجنرل ورکرز اجلاس ملتوی
جنگ نیوز -
کراچی...متحدہ قومی موومنٹ کا کراچی میں ہونے والاجنرل ورکرز اجلاس ملتوی کردیاگیاہے۔ایم کیوایم کے اعلامیئے کے مطابق رابطہ کمیٹی سے گفتگومیں نے الطاف حسین نے کراچی میں بدامنی کے واقعات پرتشویش کااظہار کیااورکہاکہ ایم کیوایم کے رہنماوٴں نے چیف جسٹس آف پاکستان اورارباب اختیار سے صورتحال کانوٹس لینے کی جواپیل کی ہے اس کی شنوائی ہونے کاانتظارکیاجائے۔انہوں نے رابطہ کمیٹی کوہدایت کی کہ کراچی سمیت ملک بھرکے بگڑتے ہوئے حالات کے پیش نظر آج ہونے والاجنرل ورکرزاجلاس ملتوی کردیاجائے۔