تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:46

اے این پی کے وفد کی صدر زرداری سے ملاقات

جنگ نیوز -
اسلام آباد...عوامی نیشنل پارٹی نے صدرآصف زرداری کو کراچی میں امن کے قیام کیلئے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، صدر زردای نے اس امید کااظہار کیا ہے کہ کراچی میں امن کے قیام کیلئے فوج طلب کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر زرداری سے ملاقات کی۔ترجمان اے این پی زاہد خان نے جیو نیوزکو بتایاکہ صدر نے کراچی میں کشمنری نظام اور امن و امان کی صورت حال سے متعلق وفدکو اعتمادمیں لیا۔ اے این پیکے ترجمان کاکہناہے کہ وفدنے کراچی میں قیام امن کیلئے فوج بلانے کی تجویزکی بھی حمایت کی تاہم صدر نے امیدظاہرکی کہ فوج کوبلائے بغیرمسئلے کوحل کرلیاجائیگا۔ صدرزردای کاکہناتھاکہ مفاہمت کی حکومتی پالیسی جاری رہیگی اورکسی کیلئے دروازے بندنہیں کئے جائیں گے۔ صدر نے کے ای ایس سی سے متعلق اے این پی کے تحفظات تسلیم کرتے ہوئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.