تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:8

اتحاد بنتے ٹوٹتے ہیں،گرینڈ الائنس بنتا نظر نہیں آتا،قمر زمان کائرہ

جنگ نیوز -
اوکاڑہ...پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس بنتا نظر نہیں آتا۔ نہ ہی حکومت کو اس سے کوئی خطرہ ہے۔اوکاڑہ میں ایک تقریب سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ اخلاقیات کی سیاست ہی جمہوریت کی پختگی کا باعث بنتی ہے اور ملکی سیاست میں اخلاقیات سے پہلو تہی جمہوریت دشمنی کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی سیاست میں اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں ،گرینڈ الائنس بنتا دکھائی نہیں دے رہا اگر بن بھی گیا تو یہ موجودہ حکومت کے لئے کسی طرح بھی خطرے کا باعث نہیں ہو گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.