تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:56

تیسرا ٹیسٹ ڈرا،بھارت نے سیریز ایک صفر سے جیت لی

جنگ نیوز -
ڈومنیکا . . . . . ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والاتیسرا ٹیسٹ ہار جیت کے بغیر ختم ہوگیا۔بھارت نے تین میچز پر مشتمل سیریز 1-0سے اپنے نام کرلی۔ ونڈسر پارک، ڈومنیکا میں کھیلے گئے میچ کے آخری دن ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز224رنز چھ آوٴٹ سے شروع کی۔چندرپال نے شانداربیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی مشکلات کو کم کیا۔وہ 116رنزبناکرآوٴٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم 322رنزبناکرآوٴٹ ہوگئی۔ہربھجن سنگھ نے چارکھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔ بھارت کو180رنز کا ہدف ملا،کھیل کے اختتام تک مہمان ٹیم تین وکٹ پر94رنزبناسکی،یوں میچ ڈرا ہوگیااورسیریز نے بھارت نے جیت لی۔ چندر پال مین آف دی میچ جبکہ بھارت کے اشانت شرما میچ آف دی سیریز قرار پائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.