11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:7
بحری اڈے پر دھماکا:قبرص کے وزیردفاع اور آرمی چیف مستعفی ہوگئے
جنگ نیوز -
نکوسیا . . . . . قبرص کے وزیر دفاع اور آرمی چیف نے بحری اڈے پر اسلحہ ڈپو پر دھماکے کے بعد استعفیٰ دیدیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس نے قبرص کے حکومتی ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے سے 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ اس بحری اڈے پر موجود اسلحہ ڈپو میں 2009میں ایرانی کشتی سے میں قبضے میں لیا گیا گولہ بارود موجود تھا۔دھماکے کے نتیجے میں کئی نزدیکی عمارتیں بھی شدید متاثرہوئی ہیں۔دھماکے کے بعد ملک کے سب سے بڑے پاور اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔ ملک کے وزیر دفاع اور فوج سربراہ نے واقعے کے بعد استعفے دے دیے ہیں جنھیں صدر نے منظور بھی کرلیا ہے۔