تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:7

ایبٹ آبادکمیشن کے اجلاس میں بریفنگ مکمل

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کے اجلاس میں آرمی اور ایئرفورس حکام نے بریفنگ دی جس کے بعد کمیشن کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جواب بھی دیے گئے۔ ایبٹ آباد کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس جاویداقبال کی زیر صدارت کیبنٹ ڈویژن بلاک میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی جی ملٹری آپریشنز میجرجنرل اشفاق ندیم اور پاک فضائیہ کے سی ڈی ایس ایئرمارشل محمد حسن نے دو مئی کے واقعہ پر بریفنگ دی۔ اس کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ ہوا۔ کمیشن کے اجلاس کے دوران ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کیخلاف امریکی آپریشن کے وقت سرحدوں پر پاک فضائیہ اور بری افواج کی روایتی دفاعی تیاریوں اور امریکا کی پاکستانی حدود میں مداخلت کے امور پر بھی غور کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.