11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:7
برمنگھم ایتھلیٹکس:جمیکا کے آسافہ پاول نے سو میٹرز ریس جیت لی
جنگ نیوز -
لندن . . . . . برمنگھم ، انگلینڈ میں ہونیوالی ایتھلیٹکس ڈائمنڈ لیگ میں جمیکا کے آسافہ پاول نے سو میٹرز ریس جیت لی۔ دوسری جانب اسپین کے لیوس لیون نے ٹور ڈی فرانس کا نواں مرحلہ اپنے نام کرلیا۔ برمنگھم میں ہونیوالی ایتھلیٹکس ڈائمنڈ لیگ میں جمیکا کے آسافہ پاول نے ہم وطن یوسین بولٹ اور امریکی ٹائی سن گے کی عدم موجودگی کافائدہ اٹھایا اورمقررہ فاصلہ9.95 سیکنڈز طے کرتے ہوئے ریس جیت لی۔ اسپین کے سائیکلسٹ لیوس لیون سینچز نے ٹورڈی فرانس کا نواں مرحلہ جیت لیا۔ لیوس لیون نے مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے ستائیس منٹ اور نو سیکنڈز میں طے کیا۔