تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:19

لاہور :مال روڈ پرجلسے جلوسوں پر پابندی کرد ی گئی

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ مال روڈ پر سیاسی، دینی اور دیگر جماعتوں کے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جلسے جلوسوں کے لئے ناصر باغ اور عتیق اسٹیڈیم کو مخصوص کیا گیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں مال روڈ روڈ پر جلسے جلوسوں کیخلاف تاجروں کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ہوم سیکریٹری پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ مال روڈ پر جلسہ یا جلوس نکالنے کے لئے این او سی کی شرط عائد کر دی گئی ہے۔ ٹریفک کے متبادل انتظامات کیلئے متعلقہ حکام کو تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ دوران سماعت عدالت نے ڈی سی او لاہور کی سرزنش کی اور ریمارکس دیئے کہ اگر وہ ذمہ داریاں پوری نہیں کرسکتے تو اپنا عہدہ چھوڑ دیں۔ عدالت نے سماعت کے بعد چیف سیکریٹری پنجاب کوبارہ اگست کو طلب کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.