تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:16

دو مئی کو ایئربیسز کو ہائی الرٹ کردیا تھا

اے آر وائی - اسلام آباد : ایبٹ آباد کمیشن کو بتاگیا ہے کہ دو مئی کے ایبٹ آباد آپریشن کی اطلاع ملتے ہی ملک کے تمام ایئربیسز کو ہائی الرٹ کردیا گیا تھا اور پاک فضائیہ کسی بھی قسم کی کارروائی کیلئے مکمل تیار تھی ۔



کمیشن کا اجلاس جسٹس جاوید اقبال کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا، جس میں ایئرفورس حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق کمیشن کو بتایا گیا کہ ایبٹ آباد آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل امریکی ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔ پاکستانی ریڈار ورکنگ پوزیشن میں تھے تاہم جدید ٹیکنالو جی کے باعث امریکی ہیلی کاپٹر ریڈار کی گر فت میں نہیں آئے۔



ذرائع کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ آپریشن کی اطلاع ملتے ہی ملک کے تمام ایئر بیسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا اور پاک فضائیہ کسی بھی قسم کی کاروائی کے لیئے مکمل تیار تھی۔ کمیشن کا آئندہ اجلاس اٹھارہ جولائی کو ہوگا، جس میں ڈی جی ملٹری آپریشنز کمیشن کو بریف کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.