تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:19

وسطی کرم ایجنسی سے قبائلیوں کی نقل مکانی ،1583خاندانوں کی رجسٹریشن

جنگ نیوز -
پشاور . . . . . وسطی کرم ایجنسی سے قبائلیوں کی نقل مکانی جاری ہے اور اب تک دو کیمپوں میں ایک ہزار پانچ سو 83 آئی ڈی پیز کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ فاٹا ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل ارشد خان نے وفاقی وزیرسیفران شوکت اللہ کوایک اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا کہ وسطی کرم ایجنسی سے نیو درانی کیمپ میں پہنچنے والے 783 خاندانوں اور توغ سرائے ہنگو کیمپ میں 800 خاندانوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ ڈی جی ایف ڈی ایم اے ارشد خان نے وفاقتی وزیر کو بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کو خوراک، خیمے، صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیرسیفران شوکت اللہ نے حکام کو ہدایت کی قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.