تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:19

پولیس شہدا کے بچوں کی ملازمت، چیف سیکریٹر ی پنجاب سے جواب طلب

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . لاہور ہائی کورٹ نے دہشت گردی کے واقعات میں شہید پولیس ملازمین کے بچوں کو محکمہ میں نوکری نہ دینے کے خلاف چیف سیکریٹری سے جواب طلب کر لیا۔عدالت کے روبرو آئی جی پولیس پنجاب کی طرف سے جواب پیش کیا گیا کہ شہدا کے لواحقین کو نوکریاں دینا آئی جی کا نہیں بلکہ سی سی پی اوز کا اختیار ہے۔ عدالت نے اس پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ کیا اس معاملے میں بھارت کے کسی آئی جی کو حکم دیا جائے۔ عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب کو ہدایت کی کہ وہ اپنا جواب پیش کریں اور عدالت کو بتائیں کہ پنجاب کا آئی جی کون ہے؟ کیس کی سماعت 13 جولائی کو ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.